خلیج اردو: لنڈی کوتل بلدیاتی نمائندگان اور عوام نے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی، جو لنڈیکوتل تحصیل کمپاؤنڈ سے شروع ہوکر لنڈی کوتل بازار اور پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے شرکاء نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ۔
پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی سے سابق ایم پی اے شفیق شیر آفریدی، تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری، سماجی کارکن محمد اسلام شینواری چئیرمین حاجی شیر آفریدی اور دیگر بلدیاتی نمائندگان اور مشران نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے، 9مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ پاک ارمی اور انٹیلی جنس اداروں کی بہتر حکمت عملی سے ملک میں امن کا قیام ممکن ہوا اور ان کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں استحکام پیدا ہو گیا ہے۔ ہم فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ریلی کے شرکاء نے کہا کہ بیرونی عناصر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کررہے ہیں جس میں کھبی کامیاب نہیں ہونگے.پاکستان قیامت تک سلامت رہے گا.
انہوں نے کہا کہ عوام مشران پاک فوج ادارے سب ایک پیج پر ہیں جو ملک دشمن عناصر کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے، پاک ارمی و دیگر سیکورٹی فورسز انٹیلیجنس اداروں کے ساتھ ہر موقع پر تعاون جاری رہے گا اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے.
ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد پاک ارمی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور بعد میں پر امن طریقے سے ریلی اختتام پذیر ہوئی۔