خلیج اردو: ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروس میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کردیا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق مختلف مقامات پر آپٹیکل فائبرکٹنے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی جس سے ملک کے شمالی اور و سطی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔
ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل کی ٹیمز نےکٹ کی نشاندہی کرکے خرابی دور کردی ہے جس کے بعد انٹرنیٹ کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔