خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے واضح کیا ہے کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز کے مالکان کسی بھی لانگ مارچ میں شرکت کرنے والے کو کرائے پر کمرہ نہ دے۔
اس حوالے سے سنیئر کرائم رپورٹر شکیل قرار نے ایک ٹویٹ میں ایک ہدایت نامہ منسلک کیا ہے جس میں خلاف ورزی کرنے والوں کو خبردار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لانگ مارچ کا خوف,اسلام آباد پولیس نے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کیلئے حکم نامہ جاری کردیا کوئی ہوٹل / گیسٹ ہاؤس لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہیں دے گاروزانہ چیکنگ ہوگی جس ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس میں لانگ مارچ میں شریک شخص کو کمرہ دیااسکے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
لانگ مارچ کا خوف,اسلام آباد پولیس نے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کیلئے حکم نامہ جاری کردیا کوئی ہوٹل / گیسٹ ہاؤس لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہیں دے گاروزانہ چیکنگ ہوگئ جس ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس میں لانگ مارچ میں شریک شخص کو کمرہ دیااسکے خلاف سخت کاروائی ہوگی ، پولیس @PTIofficial pic.twitter.com/JVn0kPpdqi
— Shakeel Qarar (@Qarar009) October 29, 2022
دوسری طرف اسلام آباد پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کے تحت مکان مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کرایہ داروں کے کوائف پولیس سہولت سنٹر میں جمع کرائیں۔
Get verified your employees & tenants to avoid any inconvenience.
Plz visit the nearest Police Khidmat Markaz or for employees Verification.
Call for more details 0519201522#ICTP #OPS pic.twitter.com/Bgyd2uJ7ws— Islamabad Police (@ICT_Police) October 28, 2022
28 اکتوبر 2022 بروز جمعہ لاہور کے لبرٹی چوک سے سابق وزیر اعظم اور پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں شروع ہونے والے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور حکومت سے قبل از وقت انتخابات کرانے پر زور دیا۔
لوگ عمران اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو لے جانے والے کنٹینر کے ساتھ ساتھ کاروں اور موٹرسائیکلوں پر بھی پیدل مارچ کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔