خلیج اردو
اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جسمیں لاہور ہائیکورٹ کے 13 میں سے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی گئی.
جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد ،جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ ، جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر ،جسٹس رضا قریشی، اور جسٹس راحیل کامران کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔
کمیشن اجلاس میں جسٹس شان گل اور جسٹس سہیل ناصر کے نام ڈراپ کر دیے گئے.