خلیج اردو
دبئی: خیبر پختونخوا میں امن و امان اور معاشی صورتحال کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کل جماعتی کانفرنس طلب کر لی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام نے یکم جنوری کو کل جماعتی کانفرنس طلب کر لی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کی کل جماعتی کانفرنس پشاور میں ہوگی۔
خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، معاشی بدحالی اور حکومت کے غیر سنجیدہ اقدامات سے پیدا شدہ صورت حال پر مشاورت کی جائے گی ۔
سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر پارٹیز کے قائدین شرکت کرینگے۔ اے پی سی 1 جنوری کو پشاور مفتی محمود مرکز میں ہوگی۔