خلیج اردو
لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کو ایک مرتبہ پھر کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے مکی آرتھر سے براہ راست رابطہ کیا۔
مکی آرتھر پی ایس ایل 8 سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے اور کرکٹ ٹیم کے کوچ کا چارج سنبھالیں گے۔مکی کے کریڈٹ پر دیگر کامیابیوں سمیت ان کی کوچنگ میں پاکستان کا 2017 میں چیمپئن ٹرافی کا چیمپئن بننا بھی شامل ہے۔
Source: The News