خلیج اردو
مری: مری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ملکہ کوہسار کی سیر پر جانے والے چار دوستوں میں سے تین گیس سلنڈر کی وجہ دم گٹھنے سے تین جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جا کر بچایا گیا۔
ملکہ کوہسار مری کی سیر پر جانے والے چار دوستوں کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ گیس سلنڈر سے دم گٹھنے کی وجہ سے تین دوست اللہ کو پیارے ہوگئےجبکہ ایک بے ہوشی کی عالم میں کمرہ میں پایا گیا۔
پولیس کے مطابق جمعہ کے روز سیر کی غرض سے مری آنے والے چار دوست دن بھر سیر میں مصروف رہے اورمری ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام پر ایک نجی ہوٹل میں کمرہ کرایہ پر لیا اور رات وہاں قیام پزیر ہوئے جب اج صبح چیک آؤٹ ٹائم پر کمرہ ناک کیا گیا تو تین مردہ حالت جبکہ ایک بے ہوش پایاگیا۔
ریسکیو ٹیم کی مدد سے بے ہوش ہونے والے جوان کوابتدائی طبی امداد دی گئی ۔ مزید تحقیقات کے لیے فرانزک ٹیم نے بھی شواہد اکھٹے کیے جبکہ مقامی پولیس کے مطابق گیس سلنڈر بھی برآمد کیا۔