پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان آنے والے سفارتکاروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

خلیج اردو: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والے سفارت کاروں اور ان کےاہل خانہ کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے پاکستان آنے پر 72 گھنٹے پہلے منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کے تحت پاکستان آمد پر سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کوریپڈانٹی جن ٹیسٹ بھی لازمی کراناہوگا جب کہ انہیں 72 گھنٹے پہلے منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی ہمراہ لانا ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ آر اے ٹی مثبت ہونے پر متعلقہ سفارت کار کو گھر پر قرنطینہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button