پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان اور نیوزی لینڈ میں عیدالفطر جمعے کے روز ہوگی

 

خلیج اردو آن لائن:

نیوزی لینڈ کی اسلامک اتھارٹی کے مطابق نیوز لینڈ میں عیدالفطر جمعے کے روز منائی جائے گی۔

فیڈریشن آف اسلامک ایسوی ایشن آف نیوزی لینڈ کا کہنا ہے "بدھ کے روز شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ لہذا رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ہم رمضان کے30 روزے مکمل کریں گے اور نیوزی لینڈ بھر میں عید الفطر 14 مئی بروز جعمے کو منائی جائے گی”۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے اسی ہفتے کیے گئے ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا تھا کہ کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق پاکستان میں بدھ کے روز شوال کا چاند نظر آنے کی امید نہیں ہے لہذا عید 14 مئی بروز جعمے کو ہوگی۔

تاہم، فواد چوہدری نے اپنے ٹوئیٹ میں یہ وضاحت بھی کی تھی اس کے حوالے سے حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کا ہی ہوگا۔ لیکن چاند دیکھنے کے لیے بنائی گئی موبائل ایپ اور کلینڈر کے مطابق شوال کا چاند 13 مئی کو نظر آئے گا اور عید الفطر 14 مئی کو ہوگی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای کی حکومتوں کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای میں عید جمعرات کے روز ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button