خلیج اردو
کوہاٹ:پاکستان میں کوہاٹ ٹنل کے قریب مسافر بس اور تیز رفتار ٹرک ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 17 مسافر ہلاک ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
مقامی ایمرجنسی اہلکار اور سرکاری میڈیا کے مطابق یہ حادثہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں پیش آیا۔ ریسکیو اہلکار رحمت اللہ نے کہا کہ ہم نے تمام جاں بحق اور زخمیوں کو کوہاٹ کے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
صوبے کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان نے اس المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دوسری طرف اتوار کو صوبہ بلوچستان میں ایک مسافر بس ایک ستون سے ٹکرا کر پل سے گر گئی، جس میں آگ لگ گئی اور 40 افراد ہلاک ہو گئے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں سڑکوں کے ناقص انفراسٹرکچر اور ٹریفک قوانین کی عدم توجہی کے باعث جان لیوا حادثات عام ہیں۔