خلیج اردو
اسلام آباد: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان سمیت محمد نواز، محمد رضوان، (وکٹ کیپر) نسیم شاہ اور شاہین شاہ شامل ہیں۔
ٹی ٹونٹی فارمیٹ کیلئے جارحانہ سمجھے جانے والے آصف علی اور اوپننگ بلے باز شان مسعود ، محمد وسیم، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین ، عثمان قادر اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ فخرزمان، محمد حارث (وکٹ کیپر) اور شاہنواز دھانی کو ٹریول ریزرو کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔
میگا ایونٹ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائےگا۔
ٹیم سلیکشن کے بعد باولر محمد عامر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ چیف سلیکٹر کی چیپ سلیکشن ہے۔
chief slector ki cheap selection 😆
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) September 15, 2022