خلیج اردو
راولپنڈی: بلوچستان میں شہید ہونے والے کیپٹن فہد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہید کیپٹن فہد کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی شریک ہوئے، سینئر سول اور ملٹری افسران کے سمیت سپاہیوں، شہریوں اور شہید کے اہل خانہ نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن فہد بلوچستان کے علاقے کاہان میں آپریشن کے دوران ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے شہید ہوئے تھے ان کے علاوہ 4 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔