پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی پر پابندی جبکہ عمران خان،صدر عارف علوی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا فیصلہ

خلیج اردو
اسلام آباد:حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ تمام شواہدمدنظررکھ کروفاقی حکومت پی ٹی آئی پرکیس کرے گی۔ پابندی لگانے کے حوالے سے قانونی تیاری مکمل ہے۔

 

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ٹی آئی پرپابندی لگانے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی پر پابندی کامعاملہ سپریم کورٹ بھیجاجائےگا، تمام شواہد مدنظررکھ کروفاقی حکومت پاکستان تحریک انصاف پر کیس کرے گی۔بہت مضبوط شواہد ہیں جس کی بنیاد پرپاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پابندی لگانے کے حوالے سے قانونی تیاری مکمل ہے، ہوسکتا ہے کابینہ کے اگلےاجلاس میں اس پربات ہو، آرٹیکل17ملک مخالف جماعتوں پر پابندی کا اختیار حکومت کو دیتا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ، 9 مئی اور دہشت گردوں کو واپس لانا یہ سب کچھ تحریک انصاف نے کیا ہے، سائفر کا ڈرامہ رچایا گیا اور کہا گیا امریکا نے دھمکی دی ہے، اس کے بعد ایک آڈیو کلپ آیا کہ ہم نے سائفر سے کھیلنا ہے، جنہوں نے سائفر لکھا تھا وہ خود کہہ رہے ہیں کوئی تھریٹ نہیں تھا۔یہ بھی ، ریکارڈ پر موجود ہے شوکت ترین نےآئی ایم ایف کوخط لکھا کہ پاکستان کی مددنہ کی جائے۔

 

عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سیاسی مفاد کیلئے بین الاقوامی سطح پرتعلقات خراب کیے، آپ کی کوشش تھی ایل سی نہ کھلے ملک ڈیفالٹ کر جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button