پاکستانی خبریں

صنم جاوید کو فوری رہا اور دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے ،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے وکیل ہدایت کی کہ صنم جاوید گھر جاکر خاموش رہے اور خاندان کے ساتھ وقت گزارے ۔

 

عدالت نے قرار دیا کہ صنم جاوید اس دوران ایک بھی لفظ بولیں تو عدالت آپنا آرڈر واپس لے لے گی ۔

 

دوران سماعت صنم جاوید کے وکیل نے بتایا ہے کہ بار بار اسلام آباد پولیس سے پوچھا اسلام آباد پولیس کی کوئی ایف آئی آر نہیں۔

 

اس سےقبل اسلام آباد کی سیشن عدالت نے صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

 

سیشن جج مرید عباس نے کہا کہ دورانِ سماعت عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ڈائریکشن آئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائریکشن کے مطابق صنم جاوید کو ہائیکورٹ پیش کیا جائے، یہ عدالت تب تک کوئی بھی فیصلہ نہیں دے سکتی جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ نہیں آتا۔

 

صنم جاوید کو کل عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button