پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستانی حکومت پشاور میں دلیپ کمار کا آبائی مکان خریدے گی۔

خلیج اردو: وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت فلمی دنیا کے درخشندہ ستارے دلیپ کمار کا چار مرلے کا گھر خریدنے کا عزم رکھتی ہے اور اس مد میں گھر کی خریدوفروخت پر سیکشن فور نافذ کردیا گیا ہے۔

کامران بنگش نے کہا کہ پہلے مرحلے میں گھر کو خریدا جائے گا جس کے لئے حکومت فنڈ مہیا کررہی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں گھر کی مرمت اور اسکی اصلی حالت میں بحالی کا کام ہوگا اور پشاور ریوایول پلان کے تحت گھر کو میوزیم میں تبدیل کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button