خلیج اردو
ملاکنڈ: تحریک طالبان پاکستان جو ایک دہشتگرد اور کالعدم جماعت ہے، نے ایک بار پھر پاکستان میں ایک بار پھر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
پیر کو جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کالعدم گروہ نے اپنے کارکنان کو تخریبی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
تحریک طالبان پاکستان جو افغانستان میں طالبان کی ایک الگ تنظیم ہے لیکن ایک ہی نظریے کا حامل ہے، 2007 میں اپنی عروج کے بعد سے پاکستان بھر میں درجنوں پرتشدد حملوں اور سینکڑوں ہلاکتوں کی ذمہ دار رہی ہے۔
اپنے بیان میں طالبان کا کہنا ہے کہ چونکہ مختلف علاقوں میں مجاہدین کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہیں، اس لیے کارکنان پورے ملک میں کہیں بھی حملہ کرسکتے ہیں۔
ٹی ٹی پی نے ایک وقت کے لیے پاکستان کے ناہموار قبائلی پٹی کے وسیع حصّوں پر اپنی دہشت قائم کی تھی لیکن افواج پاکستان کے مختلف آپریشنز نے ان کی اجارہ داری ختم کی اور ان کے جنگجوؤں کو بڑے پیمانے پر پاکستان سے افغانستان میں بھگا دیا گیا تھا۔
کابل میں افغان طالبان کی اقتدار میں واپسی سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور اس گروپ کو اب سوشل میڈیا پر اسپیس ملی ہے۔
Source: Khaleej Times