
خلیج اردو
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی کا سخت رد عمل سامنے آگیا ہے۔ پی ٹی آئی نے آرمی چیف کی تعیناتی کے عمل میں نواز شریف سے مشاورت کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دے دی۔
پاکستان میں حزب اختلاف کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف قانونی ٹیم کے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کی تعیناتی کے عمل میں نواز شریف سے مشاورت کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بھرپور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کیلئے کی جانے والی گمنام نمبرز سے ٹیلی فونز کا معاملہ بھی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ بھی ہوا۔
اجلاس سے متعلق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گِل پر زیرِ حراست تشدد کے مقدمے کو بھی منطقی انجام تک پہنچانے کی منظوری دی گئی ہے۔ مسٹر چوہدری نے امید ظاہر کی کہ عدالتِ عظمیٰ آئین و قانون سے انحراف کے ان واقعات پر فوری سماعت کا اہتمام کرے گی۔
عمران خان نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کو حلف اور سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی اور دیگر ریاستی امور پر سزایافتہ مجرم نواز شریف سے مشاورت حلف اور سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
Crime Minister discussing appt of COAS & any other state matter with convict Nawaz Sharif & Ministers declaring they will appt COAS after consulting Nawaz Sharif are all in contravention not only of the Official Secrets Act (section 5:1) but also of their oaths of office. pic.twitter.com/bYH5ca971j
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 20, 2022
ان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء یہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ آرمی چیف کی تعیناتی نواز شریف سے مشاورت سےہوگی جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔عمران خان نے ٹوئیٹ میں وزیر اعظم کے حلف کی کاپی شئیر کردی
دوسری طرف پی ٹی آئی کی سینئر سیاسی اور معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کر کے بغیر تیاری کے نااہل اور نالائقوں کے ٹولے کو مسلط کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دیوالیہ پن کے کنارے پر کھڑی معیشت کو ساڑھے 3 برس میں استحکام کی دہلیز پر لانے کے لئے کی جانے والی محنت کو ہفتوں میں برباد کر دیا گیا۔ دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف معیشت کی بحالی کا مکمل روڈ میپ تیار کرے گی۔ساتھ ہی سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور معاشی ماہرین پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل بھی دے دی۔