پاکستانی خبریں

پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں متحدہ عرب امارات کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: جنرل باجوہ

خلیج اردو

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف سے بیلجیم کے سفیر نے بھی ملاقات کی ہے۔

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون، علاقائی سلامتی پر گفتگو کی ۔فریقین کا دوستانہ تعلقات اور پائیدار تذویراتی شراکت داری میں مزید وسعت پر اتفاق کیا۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق اماراتی سفیر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے تعزیت اور سیلاب متاثرین کی جلد از جلد بحالی کی امید ظاہر کی

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی غیر معمولی مدد کو سراہا۔اماراتی سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت کے عزم کا اظہارکیا۔ اس سے قبل آرمی چیف کی بیلجئم کے سفیر سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کو مظبوط کرنے پر اتفاق راے کیا گیا ۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button