خلیج اردو
اسلام آباد: وزیر اعظم کی جانب سے اعلان شدہ کسان پیکج کے تحت کسانوں کو 1800 ارب روپے کے قرضہ جات دیئے جائیں گے،وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ چھوٹے صوبوں کے ساتھ ملکر متائثرین کو 8 ارب 60 کروڑ روپے مہیا کیے جائیں گے۔کسانوں کو رواں سال 1800 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے۔
وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نے ملکی ترقی کیلئے زراعت پر خصوصی توجہ کو ناگزیر قرار دے دیا۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ سیلاب نے پورے پاکستان میں تباہی مچائی ہے۔ 40 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔ کسانوں کے دیرینہ مسائل حل کرتے ہوئے انہیں جدید بیچ،سستی کھاد اور بجلی فراہم کرنے کے ساتھ ٹیوب ویل کو سولرائیز کریں گے
وزیر اعظم نے پریس کانفرنس کے دوران سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائیز کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیر خزانہ کو بنکوں کیلئے خصوصی تاکید کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیر اعظم نے عام عوام تک اپنی پالیسیوں کے ثمرات پہنچانے کے عزم کا آعادہ کیا۔ سابقہ حکومت پر کسان کش پالیسیاں اور مختلف مواقع سے فائدہ نہ اٹھانے کا الزام لگاتے ہوئے بولے کہ عمران خان کی پالیسیوں سے ان کے حواریوں کو فائدہ پہنچا۔