خلیج اردو
عاطف خان خٹک
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری آئین اور قانون کے مطابق ہوگی۔نومبر بھی خیریت سے گذر جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تعیناتی کا عمل آغاز اس مہینے کے آخر یا اگلے مہینے کے شروعات میں ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری وزیر اعظم کا استحقاق ہے اور وزیر اعظم کے پاس جو 5 ناموں کی سمری آئے گی ، ان میں سے انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کسی بھی نام پر اتفاق کر سکتے ہیں۔
مسٹر خواجہ نے بتایا کہ تمام تھری اسٹار جنرل آرمی چیف بننے کیلئے اہل ہوتے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ پانچویں نہیں بلکہ چھٹے نمبر پر موجود نام کا انتخاب کیا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نومبر میں ہونے والی تعیناتی کی وجہ سے اضطراب کا شکار ہے۔
وفاقی وزیر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر خوب تنقید کی۔’’ عمران خان سائفر کے معاملے پر اداروں پر تنقید کرتے رہے جبکہ سچ سب کے سامنے آگیا ہے‘‘ انہوں نے کہا۔
ماضی میں فوج پر سیاست میں ملوث ہونے کا الزام لگانے والے وزیر نے کہا کہ 2 روز قبل عمران خان نے ٹیکسلا میں دوبارہ پاک فوج سے متعلق باتیں کیں۔ لیک ہونے والی آڈیو میں کہتے ہیں امریکا کا نام نہیں لینا، منٹس تبدیل کرنے ہیں، آڈیو لیک کے بعد عمران خان کو تھوڑی شرم آنی چاہیے تھی۔ جھوٹ کو تواتر کے ساتھ بول کر سچ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی۔
وزیر دفاع کا کہنا ہے عمران خان وزارت اعظمیٰ کے عہدے کے اہل ہی نہیں تھے۔ حالیہ دنوں میں جو آڈیو سامنے آئی ہے اس سے لگتا ہے کہ عمران خان کی باتیں سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ خواجہ آصف سرکاری سیکیورٹی میں بیٹھ کر عمران خان کے خلاف اوّل فُول بولتا ہے میں چیلنج کرتا ہوں یہ گفتگو کسی عوامی اجتماع یا مارکیٹ میں کرے لوگوں نے جوتے نہ مارے تو کہیے گا۔
خواجہ آصف سرکاری سیکیورٹی میں بیٹھ کر عمران خان کے خلاف اوّل فُول بولتا ہے میں چیلنج کرتا ہوں یہ گفتگو کسی عوامی اجتماع یا مارکیٹ میں کرے لوگوں نے جوتے نہ مارے تو کہیے گا https://t.co/ubSXm0dXcO
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 5, 2022
مسٹر چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کبھی ایک لفظ کشمیر پر بات کی ہو کبھی پاکستان کے دفاع پر بات آپ نے نہی سنی ہو گی صرف عمران خان فوبیا ہے ذھنی طور پر مفلوج شخص کو وزیر دفاع لگا دیا گیا ہے یہ پاکستان کا نیشنل سیکیورٹی ڈیزاسسٹر ہے۔