پاکستانی خبریں

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی: بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر

خلیج اردو: بانی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جیل حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود وٹس ایپ کال اور طبی معائنے کی اجازت نہ دینا توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

یہ درخواست وکلا عثمان ریاض، ظہیر عباس، شاہینہ شہاب و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کر کے خود ساختہ فیصلے کیے۔ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو ان کے بیٹوں سے وٹس ایپ کال کی سہولت فراہم نہیں کی گئی، جبکہ طبی معائنے سے بھی دانستہ طور پر روکا گیا۔

درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالتی اختیارات کو چیلنج کرتے ہوئے قانون کی صریحاً خلاف ورزی کی، جو کہ توہینِ عدالت کے مترادف ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جیل حکام کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button