پاکستانی خبریں

غیرقانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کیخلاف بے رحمانہ کریک ڈاؤن کا حکم، ایف آئی اے کی تنظیمِ نو کا فیصلہ

خلیج اردو: وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ادارے کی تنظیم نو کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک جامع پلان طلب کر لیا ہے۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ایف آئی اے کو مزید مؤثر بنانے کیلئے قوانین اور ضوابط میں فوری ترامیم پر کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے ادارے کو جدید ٹیکنالوجی اور درکار ہتھیاروں سے لیس کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیرقانونی امیگریشن سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے، اور ایسے عناصر کی روک تھام ایف آئی اے کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے شہریوں کی سہولت کیلئے ہوائی اڈوں پر امیگریشن کے عمل کو آسان اور سہل بنانے پر بھی زور دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button