
خلیج اردو: وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف سیاسی و اقتصادی محاذ پر تابناک ہے بلکہ انفارمیشن سروس کا بھی روشن مستقبل ہے، کیونکہ ہم تیزی سے ڈیجیٹل میڈیا کے نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں 41ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں انفارمیشن سروس کی شراکت کو اعلیٰ سطح پر سراہا گیا، اور بیانیے کی جنگ میں بھی ہم نے دیگر محاذوں کی طرح بھرپور کامیابی حاصل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا انفارمیشن افسران کی اہم ذمہ داری ہے، اور اس ضمن میں ابلاغ کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھنا ناگزیر ہے۔






