پاکستانی خبریں

بہاولپور میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کا فیصلہ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پراجیکٹ پلان طلب کر لیا

خلیج اردو
 سول ہسپتال بہاولپور کے قریب چلڈرن ہسپتال کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر پراجیکٹ کا تفصیلی پلان پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی کے منصوبے ان کے دل کے بے حد قریب ہیں اور وہ جنوبی پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اس موقع پر ان سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے ملاقات کی جس میں عمومی سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button