پاکستانی خبریں

سندھ اور بلوچستان کے درمیان مویشیوں کی نسلوں کے تبادلے اور جیکب آباد میں کیٹل شو پر اتفاق

خلیج اردو
 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بلوچستان کے وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ میر فیصل جمالی نے ملاقات کی، جس میں دونوں صوبوں کے درمیان مویشیوں کی اعلیٰ نسلوں کے تبادلے اور جیکب آباد میں مشترکہ کیٹل شو کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں بیل، بھیڑ بکریوں اور اونٹوں کی بہترین نسلیں موجود ہیں، اور وہ چاہتے ہیں کہ مویشیوں کی افزائش اور تبادلے پر دونوں صوبے مل کر کام کریں تاکہ لائیو اسٹاک کے شعبے میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button