پاکستانی خبریں

پاکستان میں ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن ،تین کھلاڑیوں نے تین سنچریاں اسکور کیں

خلیج اردو

راولپنڈی:راولپنڈی ٹیسٹ میں بلے بازوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیئے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے پہلی اننگز میں نہ صرف سنچریاں اسکور کیں بلکہ 200رنز سے زائد کا اوپننگ اسٹینڈ بھی دیئے جو ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

 

میچ کے تیسرے روز بھی بلے بازوں کا راج رہا۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم، اسد شفیق اور امام الحق نے اپنی سنچریاں اسکور کی۔ پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 181 رنز سے اپنے کھیل کا آغازکیا۔ تو  225 رنز کے مجموعی سکور پر عبد اللہ شفیق 114 رنز بناکر کیچ آوٹ ہوئے

 

بلے بازوں کی جنت سمجھی جانے والی پچ پر اظہر علی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے ۔۔245 رنز پر انلگش بولرز کو دوسری کامیابی ملی ، اوپنر اما م الحق 121 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر باونڈری پر کیچ آوٹ ہوئے۔۔

 

سعود شکیل 37 رنزبنا کر رابنسن کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو ئے۔ کپتان بابر اعظم 136 رنز بنا کر ول جیکس کی گیند پر جیک لیچ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ 475 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گر گئی ،محمد رضوان 29 رنز بناکر اینڈریسن کی گیند پر بین اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

 

تیسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنا لیئے۔سلیمان علی آغا 10 رنز جبکہ زاہد محمود ایک رن ب ا کر کریز پر موجود ہیں۔

 

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے تین وکٹیں حاصل کیں ، جیک لیچ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جیمز اینڈرسن  پاکستان کی سرزمین پر سترہ سال بعد وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ، اولی پوپ نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button