خلیج اردو
اسلام آباد: اختیارات کے ناجائز استعمال اور برطانیہ سے فنڈز میں خردبرد کے معاملے پر پاکستان میں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔ تحقیقاتی ٹیم نے فیصل واوڈا کو تحریری جوابات کے لیے سوالنامہ بھی دے دیا۔ نیب نے فیصل واوڈا سے سوالات کے تحریری جوبات مانگ لیے۔
پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں ،میں نے اور شیریں مزاری نے اس حوالے سے سوالات اٹھائے لیکن شہزاد اکبر کا اصرار تھا کہ اس معاملے کو خفیہ رکھا جائے کیونکہ اس سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان سادہ مزاج ہیں ان کے ارد گرد موجود لوگ ان کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں
فیصل واوڈا نے جنرل فیصل نصیر کو غیرت مند افسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا تھا عسکری ادارے کے ساتھ معاملات کو خؤد دیکھیں لیکن عمران خان کے 2 خاص مشیروں نے معاملات کو مزید بگاڑ دیا۔