پاکستانی خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت شرمناک شکست سے دوچار کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف کی بھارتی ٹیم پر طنز

خلیج اردو

ایڈیلیڈ: ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی 2022 میں انگلینڈ نے بھارت کا دیا ہوا 169 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے سولہ اوورز میں حاصل کرکے فائنل میں کولیفائی کرلیا۔ انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے 49 گیندوں پر 80 اور الیکس ہیلز نے 47 گیندیں کھیل کر 86 رنز بنائے۔

 

قبل ازیں آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی جہاں بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

 

گزشتہ روز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اب ورلڈ کپ 2022 کا فائنل اتوار 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔

 

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر ٹویٹ میں طنز کرتے ہوئے 2021 کے پاک بھارت میچ کی یاد تازہ کردی اوراپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’تو اس اتوار 152/0 کا مقابلہ 170/0‘‘ سے ہوگا۔

 

اس سے قبل جب پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے ہرایا تھا تو اسے کافی سراہا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button