خلیج اردو
دبئی: بھارت نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو ہرایا ہے۔ پاکستان کے دیئے گئے 160 رنز کے ہدف کو بھارت نے سننسی خیز مقابلے کے بعد حاصل کیا۔
بھارت نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ایک بار پہھر ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف اپنی جیت کا سکہ بٹھائے رکھا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ اپنے عروج پر رہا ۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ کیلئے پیش گوئی کی گئی تھی کہ بارش کے امکان کی وجہ سے میچ متائثر ہو سکتا ہے۔ تاہم بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی بیٹنگ ابتدا سے ہی دباؤ کا شکار رہی اور قومی کپتان بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔چوتھے اوور میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بناکر ارشدیپ کا شکار بنے۔
پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 51 ،شان مسعود نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو سنبھالا دیا۔ شاداب خان 5، حیدر علی 2، محمد نواز 9، آصف علی 2، شاہین 16 رنز اور حارث رؤف 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے 3،3 جبکہ بھونیشور کمار اور شامی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔۔
ایک موقع پر جب بھارت 4 وکٹوں پر محض 31 رنز بنا چکا تھا تو پاکستانی شائقین کی امیدوں پر پانی اس وقت پھیرا گیا جب ویرات کوہلی کی دھواں دار اننگز (82/53) نے اربوں کرکٹ شائقین کو وطن واپسی کی امید دلائی۔
Source: Khaleej Times