خلیج اردو: امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن فوزیہ صدیقی کی جیل میں 20 سال بعد ملاقات ہوئی۔
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات کر دی گئی اور کل ڈاکٹر عافیہ سے میری، ڈاکٹرفوزیہ اور وکیل کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ سمیت جیل میں ملاقات ہو گی۔
سینیٹر مشتاق احمد خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے فوزیہ صدیقی کی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں بہنوں کے درمیان 20 سال بعد امریکی جیل میں ملاقات ہوئی جو ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو اپنی بہن عافیہ صدیقی سے گلے ملنے کی اجازت نہیں تھی ۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے روزانہ اپنے اوپر گزرنے والی اذیت کی تفصیلات بتائیں جبکہ انہیں اپنی والدہ کی وفات کا بھی علم نہیں تھا جن کے بارے میں وہ پوچھتی رہیں۔
عافیہ صدیقی نے اپنے بچوں سے متعلق بھی دریافت کیا۔ ڈاکٹر عافیہ کے سامنے کے دانت جیل میں تشدد کے باعث گر چکے ہیں اور انہیں سر میں لگنے والی چوٹ کی وجہ سے سننے میں بھی مشکل پیش آ رہی تھی