خلیج اردو: پاکستان میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں 188 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا تاہم آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری رہا۔
انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 190 روپے 16 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 191 روپے 50 پیسے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کم ہو کر 42901 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔