خلیج اردو: پاکستان کی وزارت داخلہ نے اندرون ملک افغان شہریوں کی نقل و حرکت سے متعلق پالیسی تیار کرلی ہے۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق افغان باشندوں کی نقل و حرکت تھانوں میں اندراج سے مشروط کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان باشندوں کےلیے صوبوں اور ایک شہر سے دوسرے شہر کےلیے انٹری کرانا لازمی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق افغان باشندوں کو متعلقہ تھانے کو پہلے آگاہ کرنا ہوگا، انہیں نئے شہر جانے کا مقصد اور پتے سے بھی تھانے کو آگاہ کرنا ہوگا۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق تمام افغان باشندوں کا ڈیٹا ایک ہی جگہ جمع کیا جائے گا، بارڈر پر انٹری کے نظام کو موثر بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ویزا یا رہائشی اجازت نامہ کی مدت ختم ہونے پر افغان باشندوں کو واپس جانا ہوگا۔