خلیج اردو: ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی نے دھواں دار پریس کانفرنس میں حکومت کو 72 گھنٹے کا ایلٹیمیٹم دے ڈالا، 72 گھنٹے میں عملدرآمد نہ ہوا تو پورے ملک کا پہیا جام کردیں گے اب بہت ہوگیا
تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی صاحب نے پٹرول کی قیمتوں کو واپس لینے کے لیے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں پیٹرول کی قیمت واپس لے لو، وگرنہ پھر تحریک لبیک وہ کرے گی جس کیلئے وہ پہچانی جاتی ہے ہم 213 روپے لیٹر پر ہی باہر نکل جاتے مگر ہم یہ دیکھنے رک گئے کہ ہمارے علاوہ اور کون عوام کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے یا نہیں۔
علامہ سعد حسین رضوی نے کہا کہ ہم نے انتظار کیا مگر کسی میں پارٹی ہمت نہیں ہے کہ عوام کے ساتھ باہر نکلے ہم نے دیکھ لیا کس کو کتنا درد ہے عوام کا،