خلیج اردو
راس الخیمہ: وادی شہہ، راس الخیمہ میں : ایک 13 سالہ بچہ اور اس کا 39 سالہ والد آج بدھ کی شام پانی کے گڑھے میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔
اس حوالے سے حکام کو آج شام ایک کال موصول ہوئی جس میں واقعے کی اطلاع ملی، جس کے بعد راس الخیمہ پولیس کی میرین ریسکیو برانچ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
تحقیقات سے پتہ چلا کہ بچہ بارش کے پانی سے بھرے سوراخ کے اندر ڈوبنے لگا جس کے بعد اس کے والد نے اسے بچانے کی کوشش کی، لیکن بالآخر ناکامی پر دونوں باپ بیٹے کی موت ہو گئی۔
میرین ریسکیو افسران نے ربڑ کی کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک وسیع سرچ آپریشن شروع کیا جب تک کہ وہ دونوں لاشیں نکالنے میں کامیاب نہ ہو گئے۔
اس کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، اور متعلقہ حکام نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے کیس سنبھال لیا۔
Source: Khaleej Times