پاکستانی خبریں

لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیور نے متحدہ عرب امارات کی شاہراہ پر 4 لین کو عبور کر لیا جس کے بعد خوفناک تصادم کا سبب بنا

خلیج اردو

ابوظبہی: ابوظہبی پولیس نے جمعہ کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں گاڑی چلانے والوں کے غلط اوور ٹیکنگ اور اچانک انحراف کے خطرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

 

ابوظہبی پولیس کے ٹریفک اور پیٹرول ڈائریکٹوریٹ نے ڈرائیوروں سے کہا کہ وہ غلط سمت سے دوسری گاڑیوں کو اوور ٹیک کرنے سے گریز کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ لین بدلتے وقت سڑک صاف ہو۔

 

اتھارٹی نے گاڑی چلانے والوں کو یاد دلایا کہ وہ بائیں جانب سے دوسری گاڑیوں کو اوور ٹیک نہ کریں اور لین کے درمیان لاپرواہی سے نہ جائیں جس سے ڈرائیور اور دیگر افراد کو خطرہ لاحق ہو۔

 

آگاہی پوسٹ میں فورس نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا کہ وہ لین بدلتے وقت اشارے استعمال کریں اور اچانک انحراف سے گریز کریں جبکہ دوسری سڑک پر جاتے وقت درست لین کا استعمال یقینی بنائیں۔

حکام نے ڈرائیورنگ کے دوران اچانک انحراف اور غلط اوور ٹیکنگ سے متعلق کئی جرمانوں کے بارے میں ڈرائیوروں کو آگاہ کیا ہے۔

 

اچانک گاڑی کے انحراف پر5,000 درہم جرمانہ اور گاڑی ضبط کرنا ہوگا۔

 

– ضرورت سے زیادہ رفتار کی وجہ سے حادثے کا سبب بننے پر 5,000 جرمانہ اور گاڑی کو ضبط کرنا جیسے قانون کا سامنا ہوگا۔

 

متحدہ عرب امارات میں وفاقی ٹریفک قوانین کے تحت اوور ٹیکنگ سے متعلق تین قسم کے جرائم ہیں۔

 

— غلط اوور ٹیکنگ پر600 درہم جرمانہ اور 6 بلیک پوائنٹس،سڑک کے کنارے سے اورٹیکنگ پر 600 درہم جرمانہ اور چھ بلیل پوائنٹس جبکہ ممنوعہ جگہ سے اوور ٹیکنگ پر 600 جرمانہ ہوگا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button