خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے ٹریول اینڈ ٹورزم کے حوالے سے نیا پرومو جاری کر دیا ہے جس میں پاکستان بھر کے سیاحتی مقامات کو بہترین انداز میں فلمایا گیا ہے۔ پرومو پاکستان کی پرکشش جگہوں اور ملک کی مجموعی خوبصورتی کی نمائندگی کرتا ہے۔
پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے ٹریول اینڈ ٹورزم کے حوالے سے نیا پرومو جاری کر دیا
نئے ہرومو میں پاکستان بھر کے سیاحتی مقامات شامل، ترجمان پی آئی اے کے مطابق اہم اور ثقافتی مقامات سیاحوں کی توجہ کامرکز ہیں۔ pic.twitter.com/I9afOb0xNe
— Khaleej Urdu (@Khaleejurdu) September 27, 2022
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرومو میں موجود اہم اور ثقافتی مقامات سیاحوں کی توجہ کامرکز ہیں۔ غیر ملکی سیاحوں کے لئے چولستان سمیت شمالی علاقہ جات میں اہم ٹقافتی ورثہ موجود ہے۔
قومی ایئرلائن نے بتایا ہے کہ پاکستان کی خوبصورت مقامات کیلئے سفری سہولیات پی آئی اے کی جانب سے فراہم کی جارہی ہے اور اس کا مقصد دنیا بھر کے سیاحوں کو پاکستان کی خوبصورت مقامات کی سیروسیاحت کیلئے راغب کرنا ہے۔
Source: Khaleej Times