
خلیج اردو: پاکستان کے مزاحیہ فنکار مسعود خواجہ طویل بیماری کے باعث انتقال کر گئے۔
مسعود خواجہ ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج تھے ان کو گردوں کی بیماری کے باعث ہولی فیملی ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔
مسعود خواجہ کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے علاج کے لیے مدد کی اپیل بھی کی گئی تھی۔