خلیج اردو
نیویارک: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں روس مخالف مذمتی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا جس میں پاکستان نے غیرجانب داری رہ کر کسی فریق کو ووٹ نہیں دیا۔
مذکورہ روس مخالف قرارداد کے حق میں 143، مخالفت میں 5 ووٹ آئے جبکہ پاکستان سمیت 33 ارکان، روس مخالف قرارداد پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنے۔
قرارداد پر بحث کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ طاقت کے زور پہ کوئی ریاست کسی دوسری ریاست یا علاقہ پہ قبضہ نہیں کرسکتی۔ہم یوکرائن بارے اقوام متحدہ و دیگر اداروں کے دفعات کو تسلیم کرتے ہیں۔پاکستان حق خود ارادیت کے اصول کو بھی مدنظر رکھ کر اسے بھی یوکرائن کے تناظر میں دیکھتا ہے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اور یوکرائن کی جنگ میں بہت مماثلت ہے۔ہندوستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری نہیں کی۔ہندوستان نے جبر سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبا کے رکھا ہوا ہے۔روس کی طرح آخر ہندوستان کی مزمت کیوں نہیں کی جا رہی۔
پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ بدقسمتی سے روس کے خلاف قرارداد کی توثیق نہیں کرسکتے۔پاکستان، یوکرائن میں ریفرنڈم سے بالاتر دفعات کی شمولیت کی حمایت نہیں کرتا۔قرارداد پیش کرنے والے ممالک نے یوکرائن جنگ بندی کے لئے دی گئی تجاویز پر بھی غور نہیں کیا۔
مسٹر اکرم نے تجویز دی کہ روس یوکرائن جنگ کے فوری خاتمہ کے لئے دشمنی کی روش سے باہر نکلنا ہو گا ۔ اس تنازع کو روکنا ہو گا وگرنہ نتائج پوری دنیا کے لیے انتہائی خطرناک ہوں گے۔