خلیج اردو آن لائن:
دبئی کا مشہور سیاحتی مقام گلوبل ویلیج 25 اکتوبر سے کھولا جا رہا ہے۔ گلوبل ویلیج کے دوربارہ کھولے جانے کے دن اس تفریحی مقام کی 25ویں سالگرہ منائی جائے گی۔
تاہم، گلوبل ویلیج کی سیاحت کے دوران آپ کو کچھ قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا جس کی تمام تفصیلات اس مضمون میں دی گئی ہیں۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے درج ذیل قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا:
سماجی فاصلے پر عمل کرنا ہوگا۔
تمام سیاحوں اور عملے کو ماسک پہننے ہوں گے۔
داخلی دروازے پر آنے والے مہمانوں اور عملے تھرمل اسکینروں کےذریعے بخار چیک کیا جائے گا۔
پارک میں 600 سے زائد ہینڈ سینیٹائزر اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
بچوں کے لیے ماسک دستیاب ہوں گے۔
تمام ہوٹلوں کو سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا ہوگا تمام برتن ایک بار استعمال کے بعد جراثیموں سے پاک کیئے جائیں گے۔
کھانے کے ٹیبلوں کے درمیان دو میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا اور ٹیبل اور کرسیاں استعمال کے بعد جراثیموں سے پاک کی جائیں گیں۔
وہیل چیئرز، شاپنگ ٹرالیاں اور دیگر ایسی اشیاء استعمال کے بعد جراثیموں سے پاک کی جائیں گیں۔
سواریوں اور کھیلوں کے مراکز میں گنجائش سے کم افراد کے داخلے کی اجازت ہوگی اور پارک کی تمام عماراتوں کو رات کے وقت بند کرنے کے بعد جراثیموں سے پاک کیا جائے گا۔
پارک میں ویلے پارکنگ نہیں ہوگی تاہم گلوبل ویلیج کے وی آئی پی پیک کے حامل افراد کو وی آئی پی پارکنگ تک رسائی حاصل ہوگی۔
پرائم ہسپتال کلینک گلوبل ویلیج کے اندر کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کرے گا، جہاں سے آپ چاہیں تو ٹیسٹ کروا سکتے ہیں جس کی قیمت 150 درہم ہوگی۔
گلوبل ویلیج میں عوامی رش کی نگرانی کی جائے گی اور اگر رش ایک مخصوص حد سے زائد ہوجاتا ہے تو عوام کو سوشل میڈیا اور گلوبل ویلیج کے ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔
گلوبل ویلیج کے اوقات کار کیا ہوں گے؟
گلوبل ویلیج کا حالیہ سیزن 25 اکتوبر 2020 سےشروع ہوگا اور 18 اپریل 2021 تک جاری رہے گا۔
جو اتوار سے بدھ تک ہر روز شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک کھلا رہے گا۔
جبکہ جمعرات اور جمعے کو ٹائمنگ شام 4 بجے سے رات 1 بجے تک اور ہفتے کے روز دوپہر 2 بجے سے رات 11 بجے تک کھلا رہے گا۔
فیملی ڈے:
پیر کا دن فیملیز اور خواتین کے لیے مخصوص کیا گیا ہے کہ بشرطیکہ کے اس دن سرکاری چھٹی نہ ہو۔
گلوبل ویلیج کی ٹکٹ کتنے کی ہے اور اسے حاصل کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
گلوبل ویلیج میں داخلے کی ٹکٹ 15 درہم ہے۔
اور یہ ٹکٹ گلوبل ویلیج کے دروازے پر سے خریدی جا سکتی ہے۔ یا گلوبل ویلیج کی موبائل ایپ سے خریدی جا سکتی ہے۔
درج ذیل افراد گلوبل ویلیج میں مفت داخل ہو سکتے ہیں:
تین سال سے کم عمر کے بچے،
معزور افراد اور انکے ایک ساتھی،
اور 65 سال زائد عمر کے افراد کا داخلہ مفت ہوگا۔
پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے گلوبل ویلیج جانے کا طریقہ کار:
اگر آپ عوامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے گلوبل ویلیج جانا چاہتے ہیں تو دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ی جانب سے گلوبل ویلیج کے لیے چار بس روٹس متعارف کروائے گئےہیں:
پہلا روٹ 102 ہے جو رشیدیہ میٹر اسٹیشن سے شروع ہوتا ہے۔
دوسری بس 103 ہے جو یونین میٹرو اسٹیشن سے شروع ہوگی۔
تیسری بس نمبر 104 ہے جس کا الغوبیبہ اسٹیشن سے شروع ہوگی۔
جبکہ بس نمبر 106 مال آف ایمریٹس میٹرو اسٹیشن سے چلتی ہے۔
Source: Gulf News







