خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعے کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 2062 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2035 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
نئے کیسز 2 لاکھ 33 ہزار 38 نئے کورونا ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اب تک یو اے ای میں اب تک 51 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 5 لاکھ 79 ہزار 9 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 58 ہزار 584 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1691 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔
یاد رہےکہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت کورونا کے 18 ہزار 734 فعال کیسز ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگوائے جانے کے باوجود کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل جاری رکھا جائے۔ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔
گزشتہ 6 مہینوں میں دبئی پولیس نے بر دبئی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے رہائشیوں کو 10 ہزار 745 جرمانے عائد کیے ہیں۔
Source: Khaleej Times







