متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے بھی بڑھ گیا، شہریوں کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات میں اس سال گزشتہ برسوں کے مقابلے میں گرمی کی شدت اتنی نہیں۔ اس سال گرمیوں کا موسم نسبتاً اچھا ہے۔ جمعرات کو پارہ پہلی بار 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔

 

موسمیات کے قومی مرکز این سی ایم کے مطابق اس دن ملک میں ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت اوطید، الظفرہ ریجن میں دوپہر 2.45 پر ریکارڈ کیا گیا 50.5 ڈگری سینٹی گریڈ کا تھا۔

 

ملک کے دوسرے سرے پر راس الخیمہ میں جبل میبریح میں دن کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو صبح 5.15 بجے 21.3 ڈگری سینٹی گریڈ کا تھا۔

این سی ایم نے جمعرات کی صبح شارجہ کے ڈبہ الحسن میں ہلکی بارش کی بھی اطلاع دی تھی۔ سنٹر کے جاری کردہ پانچ روزہ موسمی بلیٹن کے مطابق اگلے ہفتے گرم موسم برقرار رہے گا۔

 

21 جون سال کا سب سے طویل دن تھا اور فلکیاتی طور پر گرمیوں کے موسم کا پہلا دن تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button