خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کیسز ، صحت یابیوں اور دیگر اعدادوشمار کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہے۔ ملک میں ایک شخص کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 1657 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 1665 افراد بیماری سے سحت یاب ہوئے ہیں۔
صحت عامہ کی خاطر ملک میں 312,752 نئے کرونا ٹیکسٹ کیے گئے ہیں۔
ملک میں اب تک رپورٹ ہونے والے کل کیسز کمی تعداد 935,345 اور کل صحت یابیاں 915,357. ہیں جبکہ 2,310 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 17,178 ہے۔
اب تک ملک بھر میں 168.6 ملین کرونا کیسز کیے گئے ہیں۔
ایسے میں جب حج کا موسم ہے ، وزارت صحت اور روک تھام نے نے تمام عازمین حج اور وسیع تر کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ ضروری صحت کی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جو سفر سے پہلے اور سفر کے دوران لینے کی ضرورت ہے۔
اتھارٹی نے حج کے لیے سعودی عرب جانے سے قبل بنیادی اور دیگر ویکسین لینے پر بھی زور دیا ہے جس میں کرونا وائرس کی ویکسین بھی شامل ہے۔
Source: Khaleej times