متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد نے دبئی ورلڈ کے مالیاتی تنازعات سے متعلق ٹریبونل کو تحلیل کر دیا۔

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی ورلڈ اور اس کے ذیلی اداروں کے مالیاتی تصفیے سے متعلق ٹریبونل کو تحلیل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

یہ ٹربیونل 2009 کے فرمان نمبر (57) کے مطابق تشکیل دیا گیا تھا۔ ٹربیونل کے تحلیل ہونے کے بعد 2022 کے فرمان نمبر (20) کے نافذ ہونے کے بعد دائر کیے گئے تمام مقدمات اور دعوے خصوصی عدالتوں کو بھیجے جائیں گے۔

تاہم ٹربیونل منتقلی کی مدت کے دوران تمام زیر التوا مقدمات اور دعووں کا جائزہ لینا جاری رکھے گا۔

تمام مقدمات اور درخواستیں جو 13 دسمبر 2022 سے پہلے کسی حتمی فیصلے سے حل نہ ہوئیں ہوں، دبئی میں عدالتی قانون سازی کے مطابق خصوصی عدالتوں کو بھیجی جائیں گی اور اس عمل میں کوئی نئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button