خلیج اردو
راولپنڈی: پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول اور بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے آرمی چیف نے مادر وطن کے لیے قربانیوں پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آٗئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان ملٹری اکیڈمی میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی
آرمی چیف نے پی ایم اے میں کیڈٹس اور آفیسرز سے گفتگو کی اور اکیڈمی میں کیڈٹس کی اعلٰی معیار کی تربیت کو سراہا۔آرمی چیف نے کیڈٹس کو اپنی تمام تر توجہ پیشہ وارانہ مہارت پر مرکوز کرنے کی ہدایت کی
بلوچ رجمنٹل سینٹر میں بھی جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔آرمی چیف نے بلوچ ریجمنٹ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں سے گفتگو میں مادر وطن کیلٗے قربانیوں پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔