پاکستانی خبریں

تحفظات کے باوجود ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے ساتھ تعاون کررہا ہوں، سلمان اقبال

خلیج اردو

دبئی: پاکستان کے سنیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے پاکستانی ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے۔ دبئی میں ٹیم سلمان اقبال اور دیگر متعلقہ افراد کے سے تحقیقات بھی کرے گی۔

 

اس حوالے سے نجی چینل اے آر وائے کے مالک سلمان اقبال نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز سے تحقیقاتی ٹیم ان کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ارشد شریف کو اپنا بھائی کہتے ہوئے مسٹر اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت کی تحقیقات میں شفافیت کو لے کر ان کے تحفظات کے باوجود وہ ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اور ان کی ٹیم انوسٹی گیشن کرنے والے ٹیم کے ساتھ کوارڈینیشن میں ہیں۔

یاد رہے کہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم دبئی میں موجود ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button