پاکستانی خبریں

9 مئی پوری قوم کا مقدمہ ہے،کوئی ڈیل نہیں ہوگی، انتشاری ٹولہ صدق دل سے غیر مشروط معافی ما نگے،ڈی جی آئی ایس پی آر

خلیج اردو
راولپنڈی: کوئی ڈیل نہیں ہو گی، انتشاری ٹولہ صدق دل سے غیر مشروط معافی ما نگے ، بات چیت سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے اداروں کو نہیں، پاک فو ج کا وا ضع پیغا م ،راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جو جماعت،تنظیم یا گروہ فوج پر حملہ کرے، قومی تنصیبات کو جلائے، شہیدوں کے یادگاروں کی بے حرمتی کرے، ایسے نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنے والوں سے کو ئی ڈ یل نہیں ہو سکتی۔

 

انہوں نے کہا کہ زہریلہ پروپیگنڈا کرنے والے صدق دل سے نفرت انگیز سیاست سے توبہ کر لے۔ ، آ زادی را ئے کا یہ مطلب نہیں آ پ قوم کی اخلاقیات تباہ کر دیں ،، آ زادی رائے کی آ ڑ میں چھپ کر ریا ست اور افواج پا کستان پر حملے کی اجا زت نہیں دی جا سکتی ،،

 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نو مئی صر ف افواج کا نہیں پو رے پاکستان کا مقدمہ ہے، 9 مئی کرنے، کرانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی ۔ حملو ں کے لیے کچھ سیا سی رہنما وں نے چن چن کر اہداف دیئے،، جھو ٹ او ر فر یب مزید نہیں چل سکتا۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کی ر یس کا نفر نس ، کہا نو مئی کے شواہد کسی سے ڈھکے چھپے نہیں،، عوام اور فو ج میں نفر ت پیدا کر نے کی کو شش کی گئی۔ نو مئی کے مناظر دیکھ کر انسان خون کے آنسو روتا ہے۔ان  حملوں کے نا قابل تردید شواہد موجود ہیں ،، مزموم سیاسی مقاصد کے لیے بچوں کو ورغلا یا گیا ،، سچ سامنے آگیا تو کہا گیا کہ یہ فا لس فلیگ آ پر یشن ہے ،، کیا عوام کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ کہاجاتا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایاجائے،جوڈیشل کمیشن اس معاملے پر بنتا ہے جہاں ابہام ہو، ہم تیار ہیں جوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔ پی ٹی وی اور پا رلیمنٹ پر حملو ں کا بھی احا طہ کیا جا ئے ،، اگر ذمہ داروں کو آ ئین اور قانون کے مطا بق جلد از جلد سزا نہ دی تو کسی کی عزت ،جا ن وما ل محفو ظ نہیں رہے گا،

 

اپنے بریفنگ کے ابتدا میں ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف زیر و ٹا لر نس پا لیسی پر کا ربند ہیں۔ دہشگر دوں اور سہو لت کا روں کی سر کو بی کے لیے آ خر حد تک جا ئیں گے،، ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کررہےہیں، داسو میں چینی انجینئرزپرحملے کی کڑیاں بھی سرحد پار سے ملتی ہیں ،، پا کستان میں چینی با شندو ں کی سکیو رٹی ہما ری اولین تر جیح ہے ۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے پر یس کا نفر نس میں کہا  کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے دل و جان سے کوشش کی، خطےمیں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار کسی سےڈھکا چھپانہیں،،پاکستان طویل عرصےسےافغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنےکافیصلہ ملکی مفاد میں کیا ، 5 لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا گیا۔ ۔ ہماری یہ کامیاب جنگ دہشتگردی کے خاتمے تک جاری رہے گی،۔

 

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،بھارتی فوج ایل او سی پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے،اعلیٰ عسکری قیادت بھارتی منصوبہ بندی سے آگاہ ہے،فوج نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،بھارت کھلم کھلا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،فلسطین کے حوالے سے پاکستان دنیا میں موثر آواز بن کر ابھرا،آرمی چیف نے فلسطینی سفیر سے ملاقات میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button