پاکستانی خبریں

پاک فوج کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ترین نیوی گیشن سسٹم

خلیج اردو
راولپنڈی:پاک فوج نے فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ترین نیوی گیشن سسٹم، منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس، فتح ٹو انتہائی کامیابی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے الفتح ٹو کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ مختلف اہداف کا مؤثر طریقے سے مقابلہ جا سکے، راکٹ سسٹم پاکستانی فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا، پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف، تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

 

صدرآصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے اس کامیاب تجربے پر فوجی جوانوں اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button