پاکستانی خبریں

بات جمہوریت اور حقیقی آزادی کی کرتے ہیں،اور پاوں فوج کے پکڑتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی یا سنی اتحادی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ آج کل جمہوریت، آئین اور  قانون کی بالادستی کی باتیں کرنے لگے ہیں لیکن پاوں یہ فوج کے پکڑتے ہیں۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ حقیقی آزادی کا نعرے لگانے والے فوج سے مذاکرات چاہتے ہیں مگر سیاسی جماعتوں سے نہیں۔ جب یہ کہتے ہیں کہ ہم صرف فوج سے بات کریں گے تو ان کا مطلب ہے کہ یہ سیاست میں فوج کی وہ مداخلت چاہتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی حکومت بنے ۔

 

قومی اسمبلی اجلاس میں بلاول بھٹو نے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی دعوت دیدی۔ کہا کہ اپوزیشن کو اپنا رونا دھونا چھوڑ کر عوامی مسائل کے حل میں کردار ادا کرے، یہ لوگ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، غیر سنجیدہ ہو کر اپنے لیڈر کی کرپشن کا دفاع کرتے رہتے ہیں۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن بات حقیقی آزاد اور جمہوریت کی بات کرتے ہیں مذاکرات فوج سے کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، یہ ہمیشہ فوج کے پیر پکڑ کر اپنے مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں آئین کی بالادستی کیلئے سیاستدانوں سے بات کرنی ہوگی۔ یہ فوج کو اپنے فائدے کیلئے سیاست میں مداخلت کی دعوت دیتے ہیں۔

 

بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر تنقید  کرتے ہوئے کہا کہ ں ہمیں تحریک انصاف نے ہمیشہ تحفے دیئے، پختونخوا میں جو تحفہ دیا ہے وہ بزدار سے بھی بڑا ڈرامہ ہے، قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے وزیراعلیٰ کو خان صاحب لائے ہیں جبکہ اصل میں انہیں کوئی اور لایا ہے۔ وہ وکٹوں کے دونوں جانے کھیلنے والا کھلاڑی کرتا کچھ ہے اور دکھاتا کچھ ہے۔
حکومت کو کسانوں کے مسائل حل کرنے کا کہتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جیسے کشمیر ملک کی شہ رگ ہے ویسے کسان معیشت کی شہ رگ ہے۔ گندم کی برآمد پر فوری پابندی ہٹائی جائے، کسانوں سے گندم خریدی جائے، بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے معاشی قتل کے ذمہ دارانوں کا احتساب ہونا چاہیئے۔ بولے کسانوں کا نقصان نااہل اور نالائق غیر منتخب لوگوں کی وجہ سے ہوا ہے، انہیں قابل گرفت بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button