
خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمتوں کا مئی کے لیے نیا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے، جس کا انحصار عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق اپریل کے دوران خام تیل کی قیمتیں زیادہ تر 90 سے 100 امریکی ڈالر فی بیرل کے درمیان رہیں، جس کی وجہ خطے میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش بتائی جا رہی ہے۔
اس صورتحال کے بعد بعض اوقات قیمتیں 100 ڈالر سے بھی اوپر چلی گئیں، جبکہ سیزفائر کے بعد معمولی کمی دیکھی گئی۔
اپریل میں متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 0.80 درہم فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ اس وقت سپر 98 کی قیمت 3.39 درہم، اسپیشل 95 کی 3.28 درہم اور ای پلس کی 3.20 درہم فی لیٹر ہے۔
2022 میں روس۔یوکرین جنگ کے بعد پیٹرول کی قیمتیں پہلی بار 4 درہم فی لیٹر سے بھی تجاوز کر گئی تھیں، جب سپر 98 کی قیمت 4.63 درہم تک پہنچ گئی تھی۔
ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں برقرار رہیں تو معمولی اضافہ ممکن ہے، تاہم حتمی فیصلہ 30 اپریل کو فیول پرائس کمیٹی کرے گی۔






