
خلیج اردو
اسلام آباد: وزارت خارجہ کے حکام نے اسلام آباد میں جمعہ کو متوقع مذاکرات کی حتمی تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ ابھی زیر غور ہے اور کوئی فیصلہ حتمی نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے شیڈول اور تفصیلات پر مشاورت جاری ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ ان کے مطابق ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق خطے کی موجودہ صورتحال میں سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، تاہم حتمی پیش رفت کا انحصار فریقین کے مؤقف پر ہے۔






